تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کیپٹل گینز ٹیکس ، قوانین کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے متوقع

جنگ نیوز -
کراچی…کیپٹل گینز ٹیکس کے قوانین کے لیے بنائی گئی کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے میں متوقع ہے ۔ کراچی اسٹاک ایکس چینج کے ممبر نے جیونیوز کو بتایا کہ ممبر ایف بی آر اسرار روف کی سربراہی میں قائم کمیٹی کا اجلاس رواں ہفتے متوقع ہے جس میں کیپٹل گینز ٹیکس کے قوانین کو حتمی شکل دی جائے گی ۔۔ ممبر کے ایس ای کے مطابق اجلاس میں کیپٹل گینز ٹیکس کی وصولی سہ ماہی بنیادوں پر کرنے پر اسٹاک ممبران کے تحفظات سے بھی ایف بی آر کو آگاہ کیا جائے گا ۔۔ کیپٹل گینز ٹی کس کے بنائے جانے والے قوانین میں اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ ایسے چھوٹے انویسٹرز جو50 لاکھ روپے تک کی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کرتے ہیں ان سے سرمائے کی موجودگی کے ذرائع کے بارے میں معلومات نہ مانگی جائیں تاکہ مارکیٹ میں چھوٹے سرمایہ کاروں کی آمد بڑھ سکے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.