5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
داتا دربار حملوں کا ایک اور زخمی چل بسا،ہلاکتیں47ہو گئیں
جنگ نیوز -
لاہور…لاہور میں جمعرات کی رات داتا دربار میں ہونے والے خود کش دھماکوں کا ایک اورزخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔پولیس ذارئع کے مطابق زخمی اشرف کو جمعرات کی رات تشویشناک حالت میں میو اسپتال داخل کرایا گیا تھا جہاں 5 روز تک زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ آج دم توڑ گیا۔اشرف کی ہلاکت کے بعد داتا دربار دھمکوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد اب47 ہو گئی ہے۔ پولیس نے اشرف کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھجو ادیا ہے۔