5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
گھانا کی فٹبال ٹیم کا کوارٹرفائنل ہارنے کے باوجود شاندار استقبال
جنگ نیوز -
آکرہ…گھانا کی ٹیم فٹ بال ہار کر بھی جیت گئی ،کوارٹرفائنل میں شکست کے باوجود ٹیم نے مداحوں کے چہروں پرمسکراہٹیں بکھیردیں،گھانا کی ٹیم کاوطن واپسی پرشانداراستقبال کیاگیا۔گھانا کی فٹ بال ٹیم وطن واپس پہنچی تو ایئرپورٹ پرہزاروں مداحوں نے اپنے ہیروز کااستقبال کیا۔شائقین کے چہروں پروہی خوشی تھی جو کسی چیمپین ٹیم کے مداحوں کو ہوتی ہے۔گھانا کی ٹیم کے مداح ناچتے گاتے رہے،ہرشخص اپنے ہیروزکے گن گارہاتھا۔جواب میں فٹ بال ٹیم کے کپتان نے مداحوں پرپھول برسائے۔فٹ بال ورلڈکپ میں گھانا کی ٹیم کوارٹرفائنل میں پنالٹی شوٹ آؤٹ پرشکست کے بعدایونٹ سے باہرہوگئی لیکن اس کی کارکردگی کو عالمی سطح پر بھی سراہاگیا۔