تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

جامعہ کراچی نے بھجوائی گئی 104ڈگریوں کی تصدیق کر دی

جنگ نیوز -
کراچی…ہائر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے تصدیق کیلئے بھیجی گئی 106 ڈگریوں میں سے 104 ڈگریوں کی تصدیق جامعہ کراچی کے ڈگری سیکشن نے کردی۔ذرائع کے مطابق ایچ ای سی کی جانب سے اراکین اسمبلیوں کی 106 ڈگریاں تصدیق کیلئے جامعہ کراچی کو موصول ہوئی تھیں جن میں سے 104 ڈگریوں کی تصدیق ڈگری سیکشن جامعہ کراچی نے کردی ہے۔جیو نیوز کی جانب سے رابطہ کرنے پر پرو وائس چانسلر جامعہ کراچی ناصر الدین خان نے بتایا کہ ڈگری سیکشن کی جانب سے تصدیق کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر مراحل کے بعد ہی مکمل طور پر ڈگریوں کی تصدیق کے بارے میں کوئی حتمی اعلان کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ رکن قومی اسمبلی یعقوب بزنجو کی دو ڈگریوں سے متعلق معاملہ عدالت میں ہے اور معاملہ عدالت مین ہونے کے باعث اس پر کچھ نہیں کہ سکتے۔پرو وائس چانسلر سے باقی ایک رہ جانے والی ڈگری کے سلسلے میں پتہ کرنے پر انہوں نے کسی قسم کی بات کرنے سے گریز کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.