تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

عالمی مارکیٹ میں پاکستانی بانڈز کے رسک میں کمی

جنگ نیوز -
کراچی…عالمی مارکیٹ میں پاکستانی بانڈز کے رسک میں کمی آئی اور پاکستان کی پوزیشن خطرات کے اعتبار سے تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگئی۔کریڈٹ مارکیٹ انالیسز کی جاری دوسری سہ ماہی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی سطح پر پاکستانی پانچ سالہ بانڈز پر انشورنس رسک پریمیم میں کمی آئی ہے اور یہ 29 جون 2010 کو 719 بیسس پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔معاشی تجزیہ کار صائم علی کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے کے تعاون سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور رواں کھاتوں کے خساروں میں کمی کے باعث پاکستانی بانڈز پر انشورنس رسک پریمیم کی شرح میں کمی دیکھی گئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.