5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چنیوٹ:ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے8سالہ بچی بینائی سے محروم
جنگ نیوز -
چنیوٹ…چنیوٹ کی رہائشی8سالہ بچی ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے بینائی سے محروم ہوگئی ۔بچی کے والد نے علاج کی رقم کے لئے خود کو گروی رکھ دیاہے۔چینوٹ کے رہائشی اللہ یارونے بتایا کہ اس کی8سالہ بیٹی جویریہ کی آنکھوں میں چند روز سے درد تھا۔اسے علاج کے لئے لاہور چلڈرن اسپتال منتقل کیا گیا۔جہاں ڈاکٹر نے اسے آنکھوں میں دوا ڈالنے کو دی۔جس سے بچی کی آنکھیں سرخ ہونا شروع ہوگئیں اور کچھ ہی دنوں میں آنکھیں باہر نکل آئیں۔واقعے کے بعد ڈاکٹروں نے بچی کو ڈسچارج کردیا اور تمام دستاویزات بھی چھین لیں ۔ اللہ یارو نے بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کو اسی حالت میں چنیوٹ واپس لے آیا ہے اور علاج کی خاطر ڈھائی لاکھ روپے کے لیے خود کو زمیندار کے پاس گروی رکھ دیا ہے ۔