تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسلام آباد:مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر مظاہرہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…مقبوضہ کمشیر میں بھارتی فورسز کے مظالم کے خلاف اسلام آباد میں کل جماعتی حریت کانفرنس کی طرف سے بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی، کشمیری قائدین نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ان مظالم پر بھارت کے خلاف موثر آواز اٹھائے ۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف حریت کانفرنس کی طرف سے آب پارہ چوک میں احتجاجی ریلی جس میں متحدہ جہاد کونسل کے سربراہ سید صلاح الدین اور دیگر کشمیر رہنما بھی شریک ہوئے ،، سید صلاح الدین نے خطاب میں کہا کہ بھارت ، مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کررہا ہے جبکہ اسلام آباد میں بھارتی قیادت کا پرجوش استقبال کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان دباؤ میں آکر بھارت سے دوستی کرتا ہے تو پھر کشمیریوں کی حمایت سے بھی دستبردار ہوجائے، کشمیری اپنا اپنا کیس خود لڑ لیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.