تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فلم ”TheTwilight Saga:Eclipse“دیکھتے ہوئے نوجوان ہلاک

جنگ نیوز -
ویلنگٹن…نیوزی لینڈ کے شہر ویلنگٹن کے ایک سینما میں فلم”The Twilight Saga:Eclipse“کا شو دیکھنے والے ایک 23سالہ نوجوان کی لاش ملی ہے۔اس نوجوان کی لاش پولیس کو Courtenay Placeمیں واقع ریڈنگ کمپلیکس کے تھیڑ میں8:30بجے کے قریب ملی ہے اور پولیس نے فی الفور جائے وقوع پر لاش کے مقام جائزہ لیکر تھیٹر کو تفتیش مکمل ہوجانے تک بند کردیا ہے۔واضح رہے کہ The Twilight Sagaسیریز کی تیسری فلم Eclipseبھی خون آشام درندوں اور بھیڑیوں کے گرد گھومتی ہے جس میں انسانوں کی شکل میں ان درندوں کی محبت کی داستان پیش کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.