5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
راکیش روشن نے ملازمین کی نگرانی کیلئے CCTVکیمرے نصب کردیئے
جنگ نیوز -
ممبئی…بالی وڈ کے معروف ہدایت کار راکیش روشن کو شاید اپنے ملازمین پر اعتبار نہیں یہی وجہ ہے کہ انہوں نے اپنے گھر اور خاندان والوں کی حفاظت کی خاطر اپنے گھر میں گلوز سرکٹ کیمرے نصب کردیے ہیں۔ راکیش روشن نے نوکروں کی نگرانی کے لیے اپنے تین منزلہ گھر پر مجموعی طور پر 9گلوز سرکٹ کیمر ے نصب کروائے ہیں ۔اس مقصد کے لیے انہوں کسی ماہر کی خدمات حاصل نہیں کیں بلکہ وہ خود ہی ان کیمروں کی فوٹیج کو دیکھتے ہیں جس کی ذریعے وہ اپنے گھر میں ہر آنے جانے والے پر نظر رکھتے ہیں۔