5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
خود کش حملے ڈرون حملوں کا رد عمل نہیں، الطاف حسین
جنگ نیوز -
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے کہ خود کش حملوں کو ڈرون حملوں کا رد عمل قرار دینا دہشت گردوں کے جرائم پر پردہ ڈالنے کے مترادف ہے۔یہ بات انہوں نے خورشید بیگم میموریل ہال عزیز آباد میں ایم کیو ایم کے مختلف شعبہ جات کے ارکان کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب میں کہی ۔۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ حق پرست عوام،انتہاپسندوں کی بالواسطہ یا بلا واسطہ حمایت کرنے والے سیاسی و مذہبی عناصر کا بائیکاٹ کریں ۔مزارات ،مساجد اور امام بارگاہوں کے تحفظ کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں تاکہ کوئی خودکش حملہ آورمقدس مقامات میں داخل نہ ہوسکے۔الطاف حسین نے کہا کہ داتا دربار میں حملہ کرنے والے دہشتگرد انسان کہلانے کے بھی مستحق نہیں ۔