5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہور:تصدیق کے لئے بھیجی گئی8اراکین کی ڈگریاں درست قرار
جنگ نیوز -
لاہور…انجینئرنگ یونی ورسٹی لاہورنے تصدیق کے لئے بھیجی گئی تمام 8 اراکین پارلیمنٹ کی ڈگریاں درست قرار دے کر ہائر ایجوکیشن کمیشن کو واپس بھجوادیں۔انجینئرنگ یونی ورسٹی لاہور کے ترجمان رانا تنویر قاسم کے مطابق جن ارکان پارلیمنٹ کی ڈگریاں درست قرار دی گئیں ان میں بلوچستان سے سینیٹر محمد ہمایوں ، این اے 43 باجوڑ سے ایم این اے شوکت اللہ خان اوررکن قومی اسمبلی خواجہ شیراز محمود شامل ہیں۔ جبکہ اراکین پنجاب اسمبلی انجینئر شہزاد الہیٰ ،راجا قمرالاسلام ، خواجہ سلمان رفیق، سردار عامر طلال گوپانگ اور جاوید اخترڈھلوں کی ڈگریوں کی بھی تصدیق کردی گئی ہے۔