5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
انٹربینک میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ نچلی ترین سطح پر
جنگ نیوز -
کراچی…انٹر بینک مارکیٹ روپیہ کمزور اور ڈالر85 روپے60 پیسے کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ ہوتے دیکھا گیا۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق آج انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں10 پیسے کا اضافہ گیا اور ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح85 روپے55 پیسے میں خریدہ اور85 روپے60 پیسے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔فاریکس مارکیٹ ڈیلرزکے مطابق درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالر کی طلب میں اضافے کے باعث روپیہ کمزور ہوتے دیکھا گیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کی معاونت غیر ملکی زرمبادکہ زخائر میں اضافے کے باوجود روپے کی گرتی ہوئی قدر کمزور معیشت کی عکاسی کررہی ہے جبکہ روپے کی قدر میں استحکام کے لیے ضروری ہے کہ زرمبادلہ کے زخائر میں عالمی مالیاتی ادارے سے قرضے کے بجائے برآمدات میں اضافہ کرکے بڑھایا جائے ۔