5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
برطانوی ماڈل نومی کیمبل بین الاقوامی جنگی جرائم کی عدالت میں طلب
جنگ نیوز -
دی ہیگ…سی ایم ڈی…لائیبریا کے صدر چارلس ٹیلر کے عالمی عدالت میں جاری مقدمے کے سلسلے میں برطانوی سپر ماڈل نومی کیمبل کو بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ بین الاقوامی جنگی جرائم کی عدالت نومی کے لائیبرین صدر سے تعلقات بالخصوص چارلس ٹیلر کی جانب سے نومی کو دیئے گئے ہیرے کے متعلق جاننا چاہتی ہے۔40سالہ نومی کیمبل 29جولائی کو بین الاقوامی عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گی جس کے بعد ہی صورتحال واضح ہو پائے گی ۔ روسی امیر زادے سے منسوب نومی کیمبل اپنے خاندان والوں پر خوف کے خطرے کے باعث پریشان ہیں اور وہ اس بات سے انکار ی ہیں کہ لائیبرین صدر نے انہیں کوئی ہیرا تحفے میں دیا ہے۔لیکن 62سالہ چارلس ٹیلر نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے اظہار محبت کے لیے نومی کیمبل کو جنوبی افریقہ میں ایک تقریب کے دوران بڑا ہیرا تحفہ دیا تھا۔ نومی کیمبل کی سابق ایجنٹCarole White نے نومی کو 6ہیرے دیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ برطانوی سپر ماڈ ل کو یہ ہیرے نیلسن منڈیلا کی جانب سے دی گئی ایک دعوت میں دیے گئے تھے۔واضح رہے کہ نومی کیمبل افریقی علاقوں میں فلاحی سرگرمیوں میں پیش پیش رہی ہیں جبکہ دوسری جانب لائیبرین صدر پر سیرالیون میں قتل اور نابالغ فوج کے قیام کے الزامات میں مقدمات چل رہے ہیں۔