تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی :واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کیلئے جاپانی حکومت اور الخدمت میں معاہدہ

جنگ نیوز -
کراچی… حکومت جاپان کی نمائندہ حیثیت میں قونصل جنرل جاپان کراچی میں پانی کے 7فلٹر پلانٹ کی تنصیب کیلئے الخدمت فاوٴنڈیشن سے معاہدہ کرے گا۔ معاہدے پر دستخط کی تقریب12جولائی کو جاپان کلچرل سینٹر میں منقعد کی جائے گی۔تقریب میں حکومت جاپان کی نمائندگی مسٹر ماساہارو جبکہ الخدمت کی نمائندگی سابق ناظم کراچی نعمت اللہ خان کرینگے۔واضح رہے کہ حکومت جاپان1989سے پاکستان میں ’گرانٹ اسسٹنس فار ہیومن سیکیورٹی پروجیکٹ‘کے فروغ میں مصروف ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت پورے ملک میں200منصوبوں پر کام جاری ہے جس میں صحت،بنیادی تعلیم،پانی کی فراہمی، ماحول، پیشہ ورانہ تربیت، زراعت اور دیگر شعبے شامل ہیں۔اس کام کا بنیادی مقصد ایسی غیر سرکاری تنظیموں کی معاونت کرنا ہے جنہیں نسبتاً چھوٹے منصوبوں کے اخراجات میں دشواری کا سامنا ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ یہ اس نوعیت کی تیسری تقریب ہوگی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.