تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سرگودھا:بیٹی جنم دینے پر شوہر نے بیوی کو زندہ جلا دیا

جنگ نیوز -
سرگودھا…سرگودھا میں شوہر نے بیٹی کو جنم دینے کے تنازعے پر بیوی کو مٹی کا تیل چھڑک کر زندہ جلا دیا۔ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق سرگودھا کے علاقے ظہور حیات کالونی کی رہائشی24 سالہ صائمہ پروین کی شادی13 ماہ قبل ملزم عرفان کے ساتھ سے ہوئی تھی۔پولیس کے مطابق مقتولہ صائمہ نے تین ماہ قبل بچی کو جنم دیاتھاجس پراس سے ناراض تھا۔گزشتہ روز ملزم عرفان نے اپنی اہلیہ صائمہ پروین پر مٹی کا تیل چھڑک کر آگ لگا دی جسے سی ایم ایچ اسپتال سرگودھا لایا جارہا تھا کہ90 فیصد تک جل جانے کے باعث اس نے راستے میں ہی دم توڑ دیا۔مقتولہ کے شوہرکاکہناہے کہ اس نے اپنی بیوی کو نہیں جلایابلکہ باورچی خانے میں گیس کے اخراج کی وجہ سے آگ لگنے سے صائمہ کی موت واقع ہوئی ہے۔ایس ایچ او تھانہ بھلوال متاع نتھو کا کہنا ہے کہ ملزم کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیاگیاہے۔ادھر بچی تاحال اپنی دادی کے پاس ہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.