5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
آسٹریلوی اداکارہ ایما براؤن بالی وڈ فلموں میں جلوہ گرہوں گی
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…آسٹریلوی اداکارہ ایما براؤن نے بنگالی فلموں میں کام کرنے کے بعد اب ہالی وڈ کی ہندی فلموں میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔سڈنی میں پیدا ہونے والی اداکارہ ایما براؤن نے بالی وڈ میں اپنے کیرئیر کا آغازبنگالی فلم Shunko Lanka سے کیا تھا لیکن اب بالی وڈ کی دو ہندی فلموں میں کام کررہی ہیں۔روہن سپی کی فلم ” دم مارو دم “ میں وہ ابھیشک بچن کے ساتھ کام کررہی ہیں جس کی عکس بندی مکمل ہوگئی ہے ۔ ایمابراؤن کی دوسری فلم ”یملاپگلا دیوانہ “ ہے جس میں وہ سنی دیول کی بیوی کا کردار ادا کریں گی۔ بالی وڈ میں زیادہ سے زیادہ فلمیں حاصل کرنے کے لیے ایما براؤن نہ صرف ہندی کے ساتھ ساتھ اردو اور رشین زبان سیکھ رہی ہیں بلکہ انہوں نے اپنے گیسوؤں کو بھی سنہرا رنگ دے دیا ہے۔