5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
المونیم کین ری سائیکل کر کے شادی کیلئے رقم جمع کرنیوالا امریکی جوڑا
جنگ نیوز -
نیویارک…امریکہ میں ایک جوڑا ایسا بھی ہے جس نے محدود وسائل کے باعث اپنی شادی کے لئے رقم جمع کرنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا ہے۔ یہ جوڑااپنی شادی کو یادگار بنانے کیلئے المونیم کے کین ری سائیکل کر رہا ہے جس سے حاصل ہونے والی رقم وہ اپنی شادی کی تقریب پر خرچ کرے گا۔Wedding Can Couple کے نام سے مشہور یہ جوڑا اب تک 4 لاکھ کین ری سائیکل کر چکا ہے جس سے اس کی شادی کے لئے رقم جمع ہوگئی ہے تاہم اب وہ اپنے ہنی مون کے لئے پیسے جمع کرنے کی تگ و دو میں مصروف ہے۔یہ جوڑا مزید کین ری سائیکل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے جس کیلئے کئی لوگ بھی ان کی مدد کررہے ہیں۔