تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

انگلینڈ میں سارس کے معذورچوزے کیلئے خصوصی چپلیں تیار

جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…انگلینڈ کی کاؤنٹی کارنول کے وائلڈ لائف سینٹر میں پیدا ہوانے والے افریقی نسل کے سارس کے چوزےLittle Craneکو خاص طور پر تیار کی گئی ہری چپلیں پہنادی گئیں۔Hayleمیں واقع پیراڈائز پارک میں پیدا ہونے والے اس چوزے کے پاؤں پیدائشی طور پر مُڑے ہوئے تھے جس کے باعث وہ صحیح طرح سے چل نہیں پاتا تھا۔پارک کی انتظامیہ نے پہلے پہل اس کے پیروں پر پٹی باندھ کر انہیں صحیح کرنے کی کوشش کی اور کامیاب تجربے کی صورت میں اسے مستقل طور پر ہرے رنگ کی جوتے نما چپلیں پہنا دی گئیں۔2اعشاریہ5سینٹی میٹر کے جوتوں کے ساتھLittle Craneنامی یہ چوزا اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ کھیل کود میں مصروف نظر آتا ہے جبکہ پارک کے رضاکار بھی اسے خصوصی طور پر ان چپلوں کے ساتھ ٹہلاتے ہیں تاکہ اس کی ٹانگیں مضبوط ہوجائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.