تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پشاور کے علاقے سربند میں 6ٹانگوں والا دنبہ

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور کے علاقے سربند میں ایساعجیب الخلقت دنبہ موجود ہے جس کی چار کے بجائے چھ ٹانگیں ہیں۔ چھ ٹانگوں والے دنبے کے مالک نے اس کا نام مجنوں رکھا ہے اس عجیب الخلقت دنبے کو دیکھے کے لئے لوگ دور دراز سے آرہے ہیں۔ دنبے کے مالک نے جیو نیوز کو بتایا کہ اس کی نہ صرف چھ ٹانگیں بلکہ دو چکیاں اور دو معدے بھی ہیں۔ پیٹ سے نکلی ہوئی دونوں اضافی ٹانگیں چلنے میں تو مدد نہیں دیتیں۔ لیکن کھڑے ہونے میں مدد دیتی ہیں ۔ مالک نے بتایا کہ مجنوں دیگر دنبوں کے مقابلے میں دگنا کھاتا اور پیتا ہے۔ مالک نے اسے تین ماہ قبل ساڑھے تیرہ ہزار روپے میں خریدا تھا۔ جبکہ اسے ڈیڑھ لاکھ روپے تک کی پیش کش ہوئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.