تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کے ایس ای:مختلف فنڈز کا یونٹ ہولڈرز کیلئے منافع کی ادائیگی کا اعلان

جنگ نیوز -
کراچی…پاک عمان اسلامک فنڈ اور عارف حبیب انویسٹ منٹاسلامک فنڈز سمیت مختلف فنڈز پر اپنے یونٹ ہولڈرز کو منافع کی ادائیگی کا اعلان کردیا۔کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جاری نوٹس کے مطابق پاک عمان اسلامک فنڈ نے30 جون2010 کو ختم ہونے والے مالی سال پر اپنے یونٹ ہولڈرز کو2 روپے80 پیسے فی یونٹ نقد منافع دینے کا اعلان کیا ہے۔پاکستان انکم فنڈز نے اپنے یونٹ ہولڈرز1 روپے10 پیسے فی یونٹ بونس، پاکستان انکم ان ہیسمنٹ فنڈ نے اپنے یونٹ ہولڈرز کو51 پیسے فی یونٹ بونس اور پاکستان انٹرنیشنل اسلامک فنڈز نے اپنے یونٹ ہولڈرز کو سات روپے10 پیسے فی یونٹ بونس دینے کا اعلان کیا ہے، یہ تینون فنڈز عارف حبیب انویسٹ منٹ کے تحت کام کررہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.