5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
برمنگھم:آج پاکستان اور آسٹریلیا دوسرے ٹوئنٹی20میں مد مقابل
جنگ نیوز -
برمنگھم…پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان دوسرا ٹی ٹوینٹی میچ آج رات نوبجے برمنگھم میں کھیلاجائے گا، پاکستان کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔پاکستان نے آسٹریلیا کو پہلے ٹی ٹوینٹی میچ میں 23رنز سے شکست دی ہے۔پاکستان ٹیم دوسرے میچ میں بھی عمدہ پرفارمنس کے لیے پرعزم ہے،دوسری جانب آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کاکہناہے کہ ان کی ٹیم پہلے میچ کی خامیوں پرقابوپاتے ہوئے دوسرا میچ جیتنے کی کوشش کرے گی۔پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان اب تک کھیلے گئے چھ ٹی ٹوینٹی میچز میں دونوں ٹیموں نے تین تین میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔