5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
طالبان سے مذاکرات کامعاملہ قومی سطح پر طے ہوسکتاہے،رانا ثناء اللہ
جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے وزیرقانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ داتادربارپردہشتگردی کے حملے جتنے قابل مذمت ہیں اس کے بعداتنے ہی پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے بیانات بھی۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ وفاقی حکومت کی طرف سے انٹیلی جنس شیئرنگ ٹھوس ہونی چاہئے۔انھوں نے کہا کہ طالبان سے مذاکرات کامعاملہ قومی سطح پر ہی طے ہوسکتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں اوران کے کارکنوں پر حکومت کی کڑی نظر ہے۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ چیف جسٹس خواجہ شریف کاپیپلزپارٹی کے حوالے سے بیان ان کے منصب کے شایان شان نہیں تاہم اس کے بعدپیپلزپارٹی جس طرح لاہورہائی کورٹ کے اس آئینی عہدے کے خلاف بیانات دے رہی ہے وہ بھی درست نہیں۔