5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پاک چین مشترکہ فوجی مشقوں ’ فرینڈ شپ2010‘کا چوتھا روز
جنگ نیوز -
بیجنگ…پاکستان اور چین کے درمیان جاری مشترکہ جنگی مشقوں فرینڈ شپ2010 کا آج چوتھا روز ہے ۔ چین کے شمال مغربی صوبے ننگ ژی آ میں ہونے والی مشقیں دونوں ملکوں کی تیسری مشترکہ جنگی مشقیں ہیں جن میں سو سے زائد فوجی حصہ لے رہے ہیں۔ فوجیوں نے نشانہ بازی ، رسی سے کودنے اور دو بدو لڑائی سمیت دیگر مشقیں کیں ۔ فرینڈ شپ2010 مشقوں کا آغاز تین جولائی ہوا تھا جو گیارہ روز تک جاری رہیں گی ۔ پاک چین فوجی مشقیں دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور محبت کا بھی اظہار ہیں کیونکہ مشقوں کے بعد دونوں ملکوں کے فوجی والی بال کھیلتے اور رقص کرتے ہیں اور ایک دوسرے کو اپنے مقامی گیت بھی سناتے ہیں ۔