تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

دشمن پاکستان توڑ کر سویت یونین جیسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں،اویس غنی

جنگ نیوز -
سیدو شریف…گورنرخیبر پختونخوا اویس اھمد غنی نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن اسے توڑنے کے لئے سویت یونین جیسے حالات پیدا کرنا چاہتے ہیں۔۔سیدو شریف کے ودودیہ ہال میں عمائدین سے بات کرتے ہوئے اویس احمد غنی کا کہناتھا کہ پاکستان کی بنیاد اور نظریہ اسلام ہے اور پاکستان کے خلاف کسی قسم کا جہاد نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے دشمن نہیں چاہتے کہ دنیاکی واحد اسلامی ایٹمی حکومت قائم رہے۔اویس احمد غنی کا کہناتھا کہ پاک فوج جذبہ ایمان سے سرشار ہے اور پاکستان کا مستقبل روشن ہے۔اس سے پہلے اویس احمد غنی نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ قربانیوں کے بعد شدت پسندوں کو سوات میں شکست دے کر ہم سرخرو ہوگئے ہیں اور سوات اب امن کا گہوارہ بن گیاہے۔گورنر خیبر پختونخوانے سوات میلے میں منعقدہ صنعتی نمائش جا کر مختلف اسٹالوں کا معائنہ بھی کیااورسرکس کے پروگرام میں شرکت کی۔ادھر سوات میلے کی آٹھویں دین کی تقریبات میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔میجر جنرل اشفاق ندیم کی جانب سے گورنر خیبر پختونخوا کو پرانے سکے اور نوادرات پیش کئے گئے جنہوں نے وہ نوادرات اور اسکے سوات میوزیم کے حوالے کردیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.