تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

شمالی وزیرستان میںآ پریشن چاہتے ہیں،امریکی قونصل جنرل

جنگ نیوز -
پشاور…پشاور میں متعین امریکی قونصل جنرل مِس کینڈیس پوٹنم نے کہا ہے کہ امریکی حکومت کی خواہش ہے کہ شمالی وزیرستان میں کاروائی کی جائے۔ پشاورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں شدت پسندوں کے خلاف کاروائی اشد ضروری ہے۔ تاہم کاروائی شروع کرنے سے متعلق فیصلہ پاکستان کرے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ افغانستان سے متعلق امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، امریکی فوجیں القاعدہ کے خاتمہ تک وہاں موجود رہے گی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ جولائی 2011 میں امریکی سرچ ٹروپس افغانستان سے نکلنا شروع ہو جائیں گے۔ انہوں نے سوات اور قبائلی علاقوں میں شدت پسندوں کے خلاف آپریشنز کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت مالاکنڈ ڈویژنمیں مزید ترقیاتی پروگرام شروع کر رہی ہے، مالاکنڈ میں 108 اسکولوں، 35 صحت کے مراکز اور 6 پانی کی اسکیموں پر کام جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے راستے امریکی فوجوں کیلئے جانیوالے سامان میں چوری صرف ایک فیصد ہے جو کہ تسلی بخش شرح ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.