تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پشاور: تھانہ فقیرآباد کے قریب شوروم میں دھماکا،پانچ گاڑیاں مکمل تباہ

جنگ نیوز -
پشاور ... پشاور میں تھانہ فقیرآباد کے قریب گاڑیوں کے شوروم میں دھماکے سے پانچ گاڑیاں مکمل تباہ جبکہ بیس گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے ۔پولیس کے مطابق نامعلوم شدت پسندوں نے تھانہ فقیرآباد کے قریب واقع شوروم کے قریب دھماکا خیزمواد نصب کیا تھا جو دھماکے سے پھٹ گیا ۔دھماکے میں پانچ گاڑیاں مکمل تباہ ہوگئیں ۔پاک فوج نے موقع پر پہنچ کر سکیورٹی کے انتظامات سنبھال لیے ہیں ۔بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک سے ڈیڑھ کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.