5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اداکارہLindsay Lohanکو عدالتی حکم نہ ماننے پر قید کی سزا
جنگ نیوز -
کیلی فورنیا ... کیلی فورنیا کی ایک جج نے اداکارہ لینڈیسے لوہانLindsay Lohan کو عدالت کا حکم نہ ماننے پر90 دن قید کی سزا سنا دی ۔ کیلی فورنیا کی بیورلی ہلز عدالت میں جج مارشا ریول نے عدالت کا حکم نہ ماننے پر ہالی ووڈ کی24 سالہ اداکارہ لنڈیسا لوہان کو90 دن قید کی سزا سنائی ۔لوہان کو2007 میں نشے میں ڈراؤنگ کرنے پر کوٹ نے الکوہل ایجوکیشن کلاسز لینے کا حکم دیا تھا ۔ لوہان نے 7 بار الکوہل ایجوکیشن کلاسز میں حاضر نہ ہونے پر عدالت نے سزا سنا دی ۔ سزاکا اطلاق20 جولائی سے شروع ہو گا ۔