5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مردان : تخت بھائی سے ڈینٹل سرجن کا اغوا
جنگ نیوز -
مردان : تخت بھائی سے ڈینٹل سرجن کا اغوا
مردان…ضلع مردان علاقہ تخت بھائی میں نامعلوم اغواکاروں نے ڈینٹل سرجن کو اغواکرلیا پولیس نے بھائی کی رپورٹ پر نامعلوم اغواکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تخت بھائی کے معروف ڈینتل سرجن ڈاکٹر مقبول شاہ کی اغوائیگی کی رپورت درج کراتے ہوئے بھائی وکیل شاہ نے پولیس کو بتایا کہ تین نامعلوم اغواکاروں نے مریضوں کے روپ میں آکر معروف سرجن ڈاکٹر مقبول شاہ کو اپنی گاڑی میں اغواکرلیا ڈاکٹرمقبول شاہ رات گئے اپنا کلینک بند کرکے گھر جارہا تھا تاہم اسے نامعلوم مقام کی جانب منتقل کیا گیا پولیس نے بھائی کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔