5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چترال :تین روزہ شندور پولو فیسٹیول کا آغاز آج سے ہوگا
جنگ نیوز -
چترال :تین روزہ شندور پولو فیسٹیول کا آغاز آج سے ہوگا
چترال…تین روزہ شندور پولو فیسٹیول کا آغاز آج سے چترال میں شروع ہورہا ہے فیسٹیول کے لئے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گیے ہیں۔شندور پولو فیسٹیول دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ شندور کے مقام پر ہوگا ۔توقع ہے کہ فیسٹول میں ہزاروں ملکی اور غیر ملکی سیاح شرکت کریں گے ۔میلے میں گلگت اور چترال کی منفرد ثقافت کی عکاسی کی جائے گی۔ شندور میلے کے دوران اسٹائل پولو کے علاوہ رسہ کشی،پیراگلائنڈنگ اور میوزیکل چیئر کے مقابلے ہوں گے۔تین روزہ پولو فیسٹیول کی اختتامی تقریب میں وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی شرکت متوقع ہے ۔شندور میلے میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں ۔