تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فرانسیسی پارلیمنٹ :برقعے پر پابندی سے متعلق بحث کا آغاز آج سے ہوگا

جنگ نیوز -
پیرس ... فرانسیسی پارلیمنٹ میں آج برقعے پر پابندی سے متعلق بحث کا آغاز سے ہوگا ۔ حکام کی جانب سے پارلیمنٹ کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔پیرس کی قومی اسمیبلی میں تین روز تک نقاب پر پابندی سے متعلق بل پر بحث جاری رہے گی جس کے بعد13 جولائی کو ووٹنگ کا عمل شروع ہوگا اور ستمبر کے مہینے میں بل کو منظوری کے لیے سینیٹ میں بھیجا جائے گا۔ وسطی پیرس میں واقع فرانسیسی قومی اسمبلی کی عمارت کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے، فرانس کی وزیر انصاف Michele Alliot Marie کا کہنا ہے کہ چہرے کا نقاب کرنے سے خواتین سماج سے کٹ جاتی ہیں، پارلیمنٹ میں پیش کیے گئے بل کے مطابق عوامی مقامات پر حجاب کرنا غیرقانونی ہوگا اور خلاف ورزی کرنے والے پر 150 یوروز کا جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ اپنی بیویوں اور بیٹیوں کو زبردستی حجاب کروانے والے شخص پر30 ہزار یوروزاور ایک سال کی سزا جرمانے کے طور پرعائد کی جائے گی۔فرانس کی گرین پارٹی نے بل کی مخالف کرنے کا اعلان کیا ہے جبکہ سوشلسٹس کا کہنا ہے کہ عوامی مقامات پر برقعے پر پابندی کے باعث وہ ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔فرانسیسی سیاستدانوں کا کہنا ہے کہ برقعے سے متعلق قانون کا اطلاق سیاحوں پر بھی ہوگا،جب کہ بل منظور ہونے کے اگلے چھ ماہ میں قانونی کی خلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد نہیں کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.