5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اقوام متحدہ کو ابھی بہت کچھ کرنا ہے ،ملکہ برطانیہ کا جنرل اسمبلی سے خطاب
جنگ نیوز -
نیویارک ... ملکہ برطانیہ نے 53 سالوں بعد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے عالمی ادارے کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ابھی اسے اور بہت کچھ کرنا ہے ۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے دوسرے بار خطاب کے دوران 84 سالہ برطانوی ملکہ الزبتھ نے کہا کہ زندگی بھر بین الاقوامی دنیا کو درپیش خطرات سے نمٹتے رہے اور کوشش رہی کہ انسانی وقار پر کوئی حرف نہ آئے ۔انہوں نے کہا کہ زندگی کے سفر میں دیکھتی ہوں تو اقوام متحدہ محض ایک تصور تھا جس کو اس تمام عرصہ میں حقیقی دنیا میں منتقل کردیا گیا ہے ۔ لیکن پھر بھی یہ ثابت کرنے کے لئے کہ ہم حقیقی معنوں میں یونائٹڈ نیشن ہیں ہمیں سخت جدوجہد کرنا ہوگی ۔ اس سے قبل 1957 میں ملکہ نے جنرل اسمبلی سے خطاب کیا تھا۔ملکہ الزبتھ کے اقوام متحدہ آمد پر جنری سکریٹری بان کی مون اور جنرل اسمبلی کے صدر علی عبدسلام تریکی نے ان کا ستقبال کیا ۔اس موقع پر ملکہ برطانیہ کے شوہرشہزادہ فلپ بھی ہمراہ تھے ۔