5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
خشک میوہ جات اور بیج الزائمر جیسے مرض سے محفوظ رکھتے ہیں،تحقیق
جنگ نیوز -
اسٹاک ہوم…سی ایم ڈی…سویڈن کے محقیقین نے اپنے حالیہ مطالعے میں انکشاف کیا ہے کہ خشک میوہ جات اور بیج وغیرہ الزائمر جیسے مرض سے محفوظ رکھتے ہیں۔سائنسی و طبی محقیقین کا کہنا ہے کہ خشک میوہ جات اور بیجوں وغیرہ کو اپنی غذا کامستقل حصہ بنانے سے بڑھاپے میں یاداشت کمزور نہیں ہوتی اور ذہن تیز رہتا ہے۔ماہرین کے مطابق خشک میوہ جات اور بیجوں میں پایا جانے والا وٹامن ای اورزیتون کا تیل الزائمر جیسے مرض میں مبتلا ہونے سے محفوظ رکھتے ہیں۔اس مطالعے کے نتائج سے یہ حقائق سامنے آئے کہ ایسے بڑی عمر کے افراد جن کے خون میں اینٹی ایجنگ وٹامن پائے گئے ان میں دیگر افراد کی نسبت اس مرض کا تناسب بیحد کم پایا گیا۔اس تحقیق سے محقیقین نے یہ نتائج اخذ کیے ہیں کہ خشک میوہ جات اور طبی خصوصیات والے تیل بڑھتی عمر کے ساتھ آپ کے ذہن کو جوان رکھنے کا سستا طریقہ ہیں۔