تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

شاہ رخ خان فیفا فائنل سے لطف اندوز ہونے کیلئے جنوبی افریقہ روانہ

جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی وڈ اسٹار شاہ رخ خان ورلڈ کپ فٹ بال کے فائنل راؤنڈ کے میچز سے لطف اندوز ہونے کے لیے اپنے اہل ِ خانہ کے ہمراہ جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے ہیں۔ شاہ رخ خان ان دنوں اپنی اہلیہ گوری، بیٹے آریان اور بیٹی سوہانہ کے ہمراہ یورپ میں چھٹیاں منارہے تھے۔شاہ رخ کے بیٹے آریان اپنے والد کی طرح فٹ بال کے زبردست شوقین ہیں۔ ارجنٹائن، اسپین، جرمنی اور برازیل کنگ خان فیملی کی پسندیدہ ٹیمیں ہیں جن میں سے دو ٹیموں اسپین اورجرمنی سیمی فائنل میں ایک دوسرے سے ٹکرائیں گی۔ مگر بات صرف کنگ خان تک محدود نہیں بلکہ بالی وڈ کے دیگر اسٹار ز بھی فٹ بال فیور کا شکار ہیں۔ان میں عامر خان، جان ابراہم اور بپاشا باسو بھی شامل ہیں جو ورلڈ کپ فٹ بال کے فائنل راؤنڈز دیکھنے جلد ہی جنوبی افریقہ روانہ ہونے والے ہیں۔بالی وڈ شائقین کو ورلڈ کپ فٹ بال میچز کے دوران کھیل کے ساتھ ساتھ اپنے پسندیدہ اداکاروں کو بھی دیکھنے کا موقع ملے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.