5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کاغذوں کی مدد سے تیار کیے اینیمیٹڈ فلموں کے منفرد شاہکار نمونے
جنگ نیوز -
فرینکلن …امریکی ریاست Tennesseeکے شہر فرینکلن سے تعلق رکھنے والے ویب ڈیزائنر اور آرٹسٹTarasLeskoکو ناصرف کمپیوٹر پر خوبصورت ماڈل تیار کرنے میں مہارت حاصل ہے بلکہ اپنے ہاتھوں کی مہارت سے کاغذ کے نمونے تخلیق کرنے میں بھی۔حال ہی میں اس باصلاحیت آرٹسٹ نے کاغذوں کی مدد سے FreedomGundamکا دیوہیکل شاہکار مجسمہ تخلیق کیا ہے جو Leskoکی فنکارانہ مہارت اور کاریگری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔175پیپر شیٹس کے500انفرادی حصے تخلیق کرکے انہیں 4فٹ اونچےFreedomGundamکی شکل میں جوڑنے میں Leskoکو دو مہینے کا وقت لگا۔پلے اسٹیشن ٹو کے کردارViewtifulJoeکے مداحLeskoنے اس کردار کابھی3.5فٹ بڑا شاہکار تیار کیا ہے جس کے233حصے تخلیق کرنے کے لیے اس نے79پیپر شیٹس کا استعمال کیا۔مختلف شعبوں میں اپنی دماغی صلاحیتوں کا خوبصورتی سے مظاہرہ کرکےLeskoکئی ایوارڈز بھی جیت چکا ہے۔