تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاکستان سے مذاکرات میں دہشت گردی کا مسئلہ سرفہرست ہوگا،کرشنا

جنگ نیوز -
نئی دہلی…بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا کا کہنا ہے کہ وزرائے خارجہ ملاقات میں پاکستان سے دہشت گردی کے مسئلے پر بات کی جائے گی۔یہ بات انہوں نے افریقی ممالک کے دورے سے وطن واپسی پر طیارے میں صحافیوں سے بات چیت میں کہی۔ایس ایم کرشنا نے کہا کہ پاک بھارت مذاکرات میں بھارت ممبئی حملوں میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی میں پیش رفت پر بھی بات کرے گا۔بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان سے کئی امور پر بات چیت کرنا چاہتا ہے تاہم دہشت گردی اور اس کے عناصر سے متعلق بات چیت جاری رکھنا بھارت کی اولین ترجیح ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.