5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
”اگنی پت2“ کے ہدایت کار کرن جوہر نہیں ،کرن ملہوترا ہوں گے
جنگ نیوز -
ممبئی…سی ایم ڈی…بالی وڈ ہدایت کار کرن جوہر اپنی نئی آنے والی فلم”اگنی پت2“کی تیاری پر رضامند تو ہوگئے ہیں مگر وہ اس فلم کی ہدایت کاری کے فرائض سرانجام نہیں دیں گے بلکہ فلم”مائی نیم از خان“ کی ہدایت کاری میں ان کی معاونت کرنے والے کرن ملہوترا”اگنی پت“ کے سیکوئل کو ڈائریکٹ کریں گے۔کرن جوہر نے اپنی فلم کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اگنی پت 2 اصل فلم کی ہو بہو نقل نہیں ہوگی بلکہ اسے ایک نئے انداز میں بنایا جائے گا۔کرن جوہر نے اس بات کی بھی وضاحت کی ہے کہ انہوں نے اپنی فلم کے مرکزی کردار کے لیے ہریتھک روشن اور کرینہ کپور سے رابطہ نہیں کیا کیونکہ وہ ابھی اسکرپٹ مکمل ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔