تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

پاکستان سوڈان کے ساتھ زراعتی شعبے میں تعاون کرے گا،گوندل

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر خوراک و زراعت نذر محمد گوندل نے کہا ہے کہ پاکستان اور سوڈان کے درمیان زراعت کے شعبے میں تعاون کے لئے مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں سوڈان کے سفیر محمد عمر موسیٰ سے ملاقات کے دوران کہی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان زراعت کے شعبے میں ترقی یافتی ملک ہے اور سوڈانی حکومت پاکستان کے تجربے سے فائدہ اٹھا سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ لایئو سٹاک، کپاس اور گندم کے حوالے سے ماہرین پر مشتمل دونوں ممالک کا ورکنگ گروپ تشکیل دیا جائے گا جو دونوں ممالک کے درمیان زرعی شعبے میں تعاون بڑھانے کے لئے کام کرے گا۔ وفاقی وزیر نے اس موقع پر سوڈان کے وزیر زراعت کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ اس موقع پر سوڈانی سفیر نے کہا کہ پاکستان سوڈان میں زراعت کے شعبے میں سرمایہ کاری کر سکتا ہے اور سوڈانی حکومت پاکستانی حکومت اور سرمایہ کاروں کو تمام سہولیات فراہم کرے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.