تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

قومی ہاکی ٹیم آج صبح دورہ یورپ کے لیے لاہور سے اسپین روانہ

جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان ہاکی ٹیم بدھ کی صبح دورہ یورپ کے لیے ذیشان اشرف کی قیادت میں لاہور سے اسپین روانہ ھو گئی۔پاکستان ہاکی سکواڈ میں 19کھلاڑی اور چار افسران شامل ھیں۔ قومی ٹیم 10 سے 15جولائی تک اسپین کے شہر تراسا میں اسپین اور فرانس کے خلاف دو دو میچ کھیلے گی جبکہ 17اور 18 جولائی کو ہالینڈ میں دو میچ کھیلنے کے بعد ہالینڈ ہی میں فزیکل ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔روانگی سے پہلے ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان ذیشان اشرف نے کہا کہ سہیل عباس کی غیر موجودگی میں محمد عمران اور محمد توثیق سے اچھی کارکردگی کی توقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپین اور ہالینڈ کی ٹیمیں پاکستان کے لیے مشکل حریف ثابت ہوں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.