تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

سپریم کورٹ میں 18ویںآ ئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت

جنگ نیوز -
اسلام آباد…سپریم کورٹ میں اٹھارہویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں کی سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سترہ رکنی بینچ سماعت کررہا ہے۔گزشتہ روز سپریم کورٹ بار کے وکیل حامد خان نے اپنے دلائل مکمل کرلئے تھے۔ آج بیرسٹر ظفراللہ خان اپنے دلائل کا آغاز کریں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا تھا کہ حلف نہ اٹھانے والے شخص سے معاملات راز میں رکھنے کی توقع نہیں کی جا سکتی ۔جسٹس رمدے نے اپنے ریمارکس میں کہا تھا کہ نئی جوڈیشل ترمیم سے مشاورت کی ایک سو پچاس سالہ پرانی روایت ختم کر دی۔ گئی۔ درخواستوں میں ججوں کے تقرر کا طریقہ چیلنج کیا گیا ہے جبکہ اعجازالحق نے سابق صوبہ سرحد کا نام خیبر پختون خوا رکھنے کو چیلنج کیا ہے

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.