5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
نیویارک،ہالی وڈ ایڈونچر ’سورسررز اپرینٹس‘ کے ورلڈ پریمیئر کا انعقاد
جنگ نیوز -
نیویارک…نیویارک میں کامیڈی اور ایڈونچرسے بھر پور فلم ’دی سورسررز اپرینٹس‘ کا ورلڈپریمیئر ہواجس میں اداکار نکولس کیج اور ٹیریسا پالمیر سمیت پوری کاسٹ نے ریڈ کارپٹ پر واک کیا۔ہالی وڈ کی نئی جادوئی فلم دی سورسررزاپرنٹس کے ورلڈ پریمئر کی تقریب کا انعقاد نیویارک کے ٹائمز سکوائر پرکیا گیا۔اس مووی کو مکمل طورپر نیویارک میں ہی فلمایا گیا ہے ۔اس موقع پر نیویارک سٹی کے میئر بلوم برگ اوربرطانوی اداکارہ ہیلن میرین نے بھی شرکت کی ۔ سورسررز اپرینٹس میں ہیرو کا کرداد نکولس کیج نے ادا کیا ہے جس میں وہ ایک جادوگر کے روپ میں نظر آئیں گے ۔یہ فلم14جولائی کو امریکی سنیماؤں کی زینت بنے گی ۔