5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
عطاآباد،گزشتہ24گھنٹوں میں پانی کی آمدواخراج میں تبدیلی نہیں ہوئی
جنگ نیوز -
ہنزہ…عطا آباد جھیل میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پانی کی آمد یا اخراج میں کوئی تبدیلی واقع نہیں ہوئی جبکہ آئی ڈی پیز کی جانب سے کیمپ خالی کرکے اپنے گاؤں عطا آباد کی جانب لانگ مارچ کی ڈیڈ لائن ختم ہونے پر انتظامیہ متاثرین کے ساتھ مذاکرات کر رہی ہے۔ہنزہ کے التت کیمپ میں موجود عطا اور سرٹ کے آئی ڈی پیز کی جانب سے حکومتی ریلیف پیکیج کو مسترد کئے جانے اور آئی ڈی پی کیمپ سے دوبارہ اپنے تباہ شدہ قصبے عطا آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے سے متعلق دی گئی ڈیڈ لائن آج ختم ہوگئی ہے اور خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت کیمپ کے 1200 آئی ڈی پیز نے لانگ مارچ کی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے جو آج کسی بھی وقت شروع ہوسکتی ہے؛تاہم ہنزہ نگر کے ضلعی انتظامیہ کے سینئر افسران کے آئی ڈی پیز رہنماؤں کے ساتھ اس لانگ مارچ کو روکنے کے لئے رات گئے تک مذاکرات شروع ہوئے جو تاحال جاری ہیں۔ذرائع کے مطابق آئی ڈی پیز حکومت کی جانب سے کئے جانے والے وعدوں پر اعتبار کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔