5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چین،تھری گورجز کارپوریشن کی پاکستان میں شعبہ توانائی میں سرمایہ کاری
جنگ نیوز -
بیجنگ…چین کی تھری گورجز کارپوریشن پاکستان میں پن بجلی کے دو منصوبوں میں 10ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری کرے گی، گلگت بلتستان میں بونجی کے مقام پر 7ہزار میگاواٹ جبکہ کوہالا کے مقام پر 1200میگا واٹ کے ڈیم تعمیرکیے جائیں گے۔یہ بات بیجنگ میں تھری گورجز کارپوریشن کے چیر مین کوگوئنگ جنگ نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔اس سے قبل بیجنگ میں چین کے ایگزم بینک کے صدر لی روجوتھری نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ۔صدر آصف علی زرداری گزشتہ روز چین کے 6 روزہ سرکاری دورے پر بیجنگ پہنچے۔ صدر زرداری اس دورے میں چین کے صدر، وزیراعظم اور دیگر اعلٰی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔وہ چین کے مختلف صنعتی اداروں کادورہ کرنے کے علاوہ چین کی کاروباری برادری اور عوامی نمائندوں سے خطاب بھی کریں گے۔