تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

نئی جیمز بونڈ فلم کی تیاری روک دی گئی

جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سی ا یم ڈی…ہالی وڈ کے مشہور فلم کردار جیمز بونڈ کے چاہنے والے لاکھوں شائقین کے لیے یہ بات یقینا صدمے کا باعث ہوگی کہ جیمز بونڈ سیریز کی 23ویں فلم التوا کا شکار ہوکر ڈبے میں بند ہوگئی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ فلم کو تیاری کے لیے مالی مشکلات کا سامنا ہے۔جیمز بونڈ کے کردار پر بننے والی 23ویں سیریز کی اس فلم کی تیاری کے لیے 3.7 ارب ڈالر کی ضرورت ہے اور پروڈکشن کمپنی کے پاس اتنا بجٹ نہیں کہ اس فلم کو پورا کیا جاسکے۔ پروڈکشن کمپنیEON کا کہنا ہے کہ ہمیں نہیں معلو م کے اس فلم کی عکس بندی کب شروع ہوگی اور نہ ہی اس بارے میں اب حتمی طو رپر کوئی بات کہی جاسکتی ہے۔ اس تمام صورتحال سے فلم کے کریو ممبرزبے حد پریشان ہیں کیونکہ انہیں جیمز بونڈسیریزکی 23ویں فلم کا مستقبل خطرے میں جاتا محسوس ہورہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.