تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بھارتی فورسز کی جانب سے سیالکورٹ سیکٹر پر ایک بار پھر فائرنگ

جنگ نیوز -
سیالکوٹ…سیالکوٹ کی ورکنگ باوٴنڈری پر بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورسز نے پاکستانی علاقے میں ایک بار پھر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک رینجرز اہلکار زخمی ہو گیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں بھارتی فورسزکی طرف سے یہ تیسری مرتبہ بلا اشتعال فائرنگ کی گئی۔ ترجمان کے مطابق بھارت کی جانب سے جدید اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیاتاہم پاکستان رینجرز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.