5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی،24گھنٹوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کے مطابق کراچی میں مون سون سے قبل ہی ہلکی بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کی وجہ ہوا کا کم دباؤ ہے اور اس دباؤ میں بلوچستان میں ہونے والی گرمی کی وجہ سے شدت آئی ہے، جس سے مغرب سے بارش کا ایک سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش پے ایف فیصل پر 6ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جب کہ ائرپورٹ پر 5لانڈھی میں تین اور گلستان جوہر میں دو ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔