تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی،کورنگی میں جعلی عامل کے ہاتھوں جلائی گئی لڑکی آئی سی یو داخل

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے کورنگی میں جعلی عامل نے بھوت نکالنے کی کوشش کے دوران لڑکی کا چہرہ جلا ڈالا، متاثرہ لڑکی کو آئی سی یو میں داخل کر لیا گیا ہے۔کورنگی نمبر چار زمان ٹاؤن کی رہائشی نوشابہ کی والدہ زرینہ نے جیو نیوز کو بتایا کہ اس کی بیٹی کو بیٹھے بیٹھے اچانک جھٹکے سے لگتے اوربے ہوشی کے دورے پڑتے تھے۔تین ماہ سے وہ کورنگی ڈھائی نمبرکے رہائشی عامل منور کے پاس دم کرانے جا رہی تھی۔ اس سارے عمل کے لیے جعلی عامل نے ان سے دس ہزار روپے بھی لیے۔زرینہ نے بتایاگزشتہ شب دم کا آخری دن تھا جس کے دوران عامل نے ساتھیوں کی مدد سے نوشابہ کو تخت پر لٹا کر اس کے ہاتھ ، پیر باندھ دیے اور کوئلے جلا کر اس کا چہرہ آگ میں جھونک دیا۔ڈاکٹرز کے مطابق لڑکی کا چہرہ بری طرح جھلس گیا ہے اور اسے گہرے زخم آئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق اس واقعے کا مقدمہ جعلی عامل کے خلاف کورنگی تھانے میں درج کرلیا گیا ہے جبکہ جعلی عامل منور کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں،تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.