5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
مری کے قریب گاڑی کھائی میں گرنے سے تین افراد ہلاک
جنگ نیوز -
مری…مری کے قریب گاڑی کھائی میں گرنے سے تین افراد ہلاک ہوگئے۔ایبٹ آبا د سے مری آنے والی گاڑی خیراں گلی کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جا گری۔گاڑی میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔حادثے کی اطلاع مقامی لوگوں نے پولیس کو دی جس پر پولیس نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے لاشیں نکال لیں ۔ہلاک ہونے والے دو افراد کا تعلق جہلم اور ایک کا راولپنڈی سے ہے۔