5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
فوربزمیگزین نے عزیز انصاری کو ابھرتے ستارے کے طور پر نامزد کر دیا
جنگ نیوز -
نیویارک…سی ا یم ڈی… امریکی میگزین Forbes نے بھارتی نژاد مزاحیہ امر یکی اداکار عزیز انصاری کو مستقبل کے نئے ابھرتے ہوئے ستارے کے طور پر نامزدکیا ہے۔ 27 سالہ عزیز انصاری کی بہترین مزاحیہ فلم ”Funny People“نے گزشتہ سال باکس آفس پر 70ملین ڈالر کا بزنس کیا تھا ۔ Forbes میگزین نے انصاری کو 17دیگر ستاروں کے مقابلے میں چنا ہے۔ ۔واضح رہے کہ تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے عزیز انصاری MTVایوارڈ کی میزبانی بھی کر چکے ہیں جہاں انہوں نے ٹام کروز اور سینڈرابلک کے ساتھ اپنے فن کے جو ہر دکھائے تھے۔