تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

برطانیہ میں دنیا کا سب سے طاقتور و توانا 12سالہ بچہ

جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…برطانوی کاؤنٹی ویسٹ مڈ لینڈ کے شہر کانوینٹری سے تعلق رکھنے والا12سالہ بچہKyle Kaneدنیا کا سب سے طاقتور ترین بچہ بن گیا ہے۔5فٹ 7انچ قداور67کلوگرام وزن کا حاملKaneناصرف اپنی عمر کے بچوں سے دگنے قد کا حامل ہے بلکہ اپنے وزن سے دگنا وزن اٹھا نے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے۔اسکول کے طالبعلم اس بچے نے حال ہی میں شاندار انداز میں140کلوگرام وزن اٹھا کرجونئیر باڈی بلڈنگ ایونٹ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔واضح رہے کہ12سالہ کے اس کم عمر بچے نے4سال کی عمرمیں کک باکسنگ،8سال کی عمر میں بلیک بیلٹ اور10سال کی عمرسے ویٹ لفٹنگ کرنا شروع کردی تھی اور اب یہ بچہ اولمپکس میں ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں حصہ لیکر برطانیہ کے لیے سونے کا تمغہ حاصل کرنا چاہتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.