5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بلوچستان یونیورسٹی کو تصدیق کیلئے60اراکین اسمبلی کی ڈگریاں موصول
جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان یونیورسٹی کوتصدیق کیلئے 60اراکین اسمبلی کی ڈگریاں موصول ہوگئیں، ڈگریوں کی تصدیق کیلئے ایک کیمٹی بنا دی گئی ہے۔ بلوچستان یونیورسٹی کے ذرائع نے جیو نیوز کو بتایا کہ یونیورسٹی کو آج ہائر ایجوکیشن کمیشن سے 60اراکین اسمبلی کی ڈگریاں تصدیق کیلئے موصول ہوگئیں۔ یونیورسٹی کو موصول ہونے والی ڈگریوں میں سینیٹرز،ایم این اے، اور ایم پی ایز شامل ہیں۔یونیورسٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ ڈگریوں کی تصدیق کیلئے وائس چانسلر بلوچستان یونیورسٹی نے ایک کیمٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو موصول ہونے والی ڈگریوں کی تصدیق 12جولائی تک کر دے گی۔